داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کا چچا زاد بھائی گرفتار

عراق کے شہر موصل  سے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جس کے بارے میں دعوی ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم داعش  کے  سرغنہ ابوبکر البغدادی کا چچا زاد بھائی ہے

685374
داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کا چچا زاد بھائی گرفتار

عراق کے شہر موصل  سے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جس کے بارے میں دعوی ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم داعش  کے  سرغنہ ابوبکر البغدادی کا چچا زاد بھائی ہے۔

عراقی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں  کے مطابق عراقی وفاقی پولیس کی حاصل کردہ معلومات  کی مدد سے موصل کے علاقے جیوساک میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے کہ جس کے بارے میں دعوی ہے کہ وہ بغدادی کا چچا زاد بھائی ہے۔

السماریہ نامی عراقی ٹیلی ویژن چینل سے نشر ہونے والے مناظر میں ایک سرخ بالوں والے شخص کو پولیس کی طرف سے حراست میں لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پولیس حکام نے زیر حراست شخص کے نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شخص بغدادی کا چچازاد بھائی  اور داعش کے نام نہاد اعلیٰ سطحی کمانڈروں میں سے ایک ہے  اور اسے تفتیش کے لئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں