شام، حمص میں حملوں میں 32 افراد ہلاک

ہلاک شدگان میں حمص  میں   فوجی خفیہ سروس  کے چیف  سمیت  کئی ایک اعلی   فوجی افسران شامل ہیں

680000
شام، حمص میں حملوں میں 32 افراد ہلاک

شامی شہر حمص   میں  ملکی  انتظامیہ کے   خفیہ معلومات  کے دفتر پر   ہونے والے دو حملوں میں  32 ہلاک افراد  جبکہ 24 زخمی ہو گئے۔

حمص  کے الا غوطہ اور الا محاطہ  محلوں    میں واقع سیکورٹی قوتوں کے دو دفاتر کو   ہدف بنایا   گیا۔

مقامی  ذرائع کے مطابق    ان میں سے ایک فوجی اور دوسرا  سول  خفیہ  سروس  کا   دفتر تھا۔

خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ  یہ حملہ 6 افراد  نے کیا کہ جن میں سے تین  نے  اپنے جسم  پر باندھے بموں  کو ہوا میں اڑا دیا۔

ہلاک شدگان میں حمص  میں   فوجی خفیہ سروس  کے چیف  سمیت  کئی ایک اعلی   فوجی افسران شامل ہیں۔

اس حملے  کی ذمہ داری   فتح محاذ نے اپنے سر مول لی ہے۔

 



متعللقہ خبریں