چوہتر مہاجرین کی لاشیں لیبیا کے ساحل پر پہنچ گئیں

سمندر میں ڈوبنے والے 74 مہاجرین کی لاشیں لیبیا کے ساحل پر پہنچ گئی ہیں۔

677833
چوہتر مہاجرین کی لاشیں لیبیا کے ساحل پر پہنچ گئیں

 

سمندر میں ڈوبنے والے 74 مہاجرین کی لاشیں لیبیا کے ساحل پر پہنچ گئی ہیں۔ یہ  لاشیں اُن مہاجرین کی ہیں جو گزشتہ دو دنوں کے دوران سمندر میں ڈوبے جبکہ ہلاک مہاجرین کا تعلق  صحارا کے افریقی ممالک  سے  ہے ۔

یورپ پہنچنے کی کوشش میں سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے 74 مہاجرین کی لاشیں بہہ کر لیبیا کے مغربی شہر زاویہ کے ساحل پر پہنچ گئیں۔ یہ بات ہلال احمر کے ایک اہلکار کی جانب سے منگل کو بتائی گئی ہے۔ محمد المصراتی کے مطابق پیر کے روز ملنے والی یہ لاشیں اُن مہاجرین کی ہیں جو گزشتہ دو دنوں کے دوران سمندر میں ڈوبے۔ سمندر پار کر کے یورپ میں داخل ہونے کے خواہشمند افریقہ  ممالک کے  مہاجرین کے لیے لیبیا کا ساحلی علاقہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔



متعللقہ خبریں