امریکہ کا شام میں ہزاروں یورینیم رکھنے والے گولے استعمال کرنے کااعتراف
متحدہ امریکہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے شام میں داعش کے ٹینکروں پر حملوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں یورینیم رکھنے والے گولوں کو استعمال کیا ہے ۔
متحدہ امریکہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے نومبر 2015 میں شام میں داعش کے ایندھن کے ٹینکروں پر حملوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں یورینیم رکھنے والے گولوں کو استعمال کیا ہے ۔
امریکن مرکزی قوتوں کی کمان کے ترجمان کیپٹن جوش جیکیویز نے کہا ہے کہ 16 تا 22 نومبر داعش کے ایندھن سے لدے ٹینکروں پر 5265 عدد ڈیلوٹیڈ یورینیم رکھنے والے گولے برسائے گئے ہیں ۔ ان گولوں میں ایک بٹہ پانچ یورینیم استعمال کیا گیا ہے ۔چار جنگی طیاروں نے 1490 گولوں کیساتھ بم اور 16 میزائلوں سے داعش کے 46 ٹینکروں کا تباہ کیا تھا ۔ امریکہ نے 2003 میں عراق پر قبضے کے دوران یورینیم سے بھرپور اسلحہ استعمال کیا تھا ۔ اس کے بعد شام میں امریکی جنگی طیاروں نے داعش کے ٹینکروں کو چھلنی کرنے اور ان میں آگ لگانے کی غرض سے یہ گولے استعمال کیے ہیں ۔
یاد رہے کہ امریکہ کی زیر قیادت مخلوت قوتیں یہ اعلان کر چکی ہیں کہ وہ عراق اور شام میں یورینیم رکھنے والے اسلحے کو استعمال نہیں کریں گی ۔
متعللقہ خبریں
متحدہ عرب امارات: ملکی تاریخ کی شدید ترین بارشیں، پروازیں اور تعلیمی سرگرمیاں معطل
حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران ملکی تاریخ کی بھاری ترین بارانی مقدار ریکاڈ کی گئی ہے: قومی محکمہ موسمیات