یورپی یونین کے رکن ممالک فلسطین کو تسلیم کریں: ریاض المالکی

رکن ممالک، فلسطین اور یورپی یونین کے ممالک کے درمیان مکمل شراکت داری کے لئے سرکاری مذاکرات شروع کروانے کی کاروائیوں میں تیزی لائیں۔ ریاض المالکی

635163
یورپی یونین کے رکن ممالک فلسطین کو تسلیم کریں: ریاض المالکی

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے یورپی یونین کے رکن ممالک کو فلسطین کو تسلیم کرنے کی دعوت دی ہے۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ عرب اور یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل اپنے خطاب میں مالکی نے رکن ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ، فلسطین اور یورپی یونین کے ممالک کے درمیان مکمل شراکت داری کے لئے سرکاری مذاکرات شروع کروانے کی کاروائیوں میں تیزی پیدا کرنے کے لئے کوششیں کریں۔  

مالکی نے کہا کہ اسرائیل انسانی حقوق کی اور بین الاقوامی برادری  کے مینڈیٹ کی خلاف ورزی میں اس قدر آگے بڑھ گیا ہے کہ جہاں اس کے مقابل خاموش نہیں  رہا جا سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب  بین الاقوامی پلیٹ فورم پر، فرانس کی طرف سے' امن  کانفرنس' کے انعقاد کے لئے صَرف کردہ   کاروائیوں کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے اسرائیل نے دوبارہ اس کو رد کر کے منفی روّیے کا مظاہرہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ فلسطین کو صرف "اصولی" طور پر تسلیم کرتی ہے۔



متعللقہ خبریں