عراقی دارالحکومت بغداد میں بم حملوں میں 4 افراد ہلاک

بغداد میں سیکورٹی کے بحران کی بنا پر اکثر و بیشتر بم حملے ہوتے رہتے ہیں

614494
عراقی دارالحکومت بغداد میں بم حملوں میں 4 افراد ہلاک

عراقی دارالحکومت  بغداد کے  مختلف مقامات  پر بم   حملوں میں ایک فوجی سمیت  6 افراد ہلاک، جبکہ  4 فوجیوں  سمیت  20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

جنوبی بغداد  میں واقع  الا تویثہ    علاقے میں   ایک فوجی گشتی گاڑی کو نشانہ بنانے والے   حملے  میں  ایک     لیفٹنٹ  ہلاک  اور  4 فوجی زخمی ہو گئے۔

بغداد کےمرکزی محلے   شیخ عمر  میں ایک  ریستوران کے سامنے ایک دوسرے حملے  میں   3  شہری ہلاک  اور سات زخمی ہو گئے۔  یوسفیہ قصبے  میں  ایک     سبزی منڈی   میں   رونما ہونے والے  حملے میں  دو افراد ہلاک   جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔

ان  حملوں  کی ذمہ داری  کسی نے قبول نہیں کی۔

سیکورٹی کا فقدان ہونے والے بغداد  میں  اکثر و بیشتر    پر تشدد واقعات اور  بم حملے ہوتے رہتے ہیں تو عراقی  حکام  ان  حملوں کے  پیچھے   دہشت گرد تنظیم داعش کار فرما ہونے کا دعوی کررہے   ہیں۔



متعللقہ خبریں