وزیر خارجہ چاوش اولو ایک روزہ دورہ قطر پر

وزیر خارجہ   میولود چاوش اولو     نے دارالحکومت دوہا   میں اپنے مذاکرات  کے دائرہ  کار میں قطر کے امیر   شیخ  تمیم بن  حماد  ال ثانی  سے بھی ملاقات  کی۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان   ہونے والے مذاکرات  میں پریس  کوریج کی اجازت نہیں دی گئ

601373
وزیر خارجہ  چاوش اولو ایک روزہ دورہ قطر پر

 وزیر خارجہ   میولود چاوش اولو  ایک روزہ دورہ قطر پر روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیر خارجہ   میولود چاوش اولو     نے دارالحکومت دوہا   میں اپنے مذاکرات  کے دائرہ  کار میں قطر کے امیر   شیخ  تمیم بن  حماد  ال ثانی  سے بھی ملاقات  کی۔

دونوں ممالک کے وفود کے درمیان   ہونے والے مذاکرات  میں پریس  کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔ 

بعد میں   قطر کے وزیراعظم   عبداللہ  بن ناصر  الثانی   اور اس کے بعد انہوں نے اپنے ہم منصب   محمد عبدالرحمن   الثانی سے  ملاقات کی۔

سفارتی ذرائع سے حاصل کردہ  معلومات کے مطابق  ملاقاتوں  پہلی بار  دسمبر 2015 میں  دوہا میں ہونے والے ترکی قطر    اعلیٰ اسٹریٹجیک   تعاون  کمیٹی  کے آئندہ اجلاس کو  ترابزون  میں کیے جانے پر  غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں صدر رجب طیب ایردوان اور قطر کے امیر  شیخ  تمیم  کے بھی شرکت کرنے کی توقع  کی  جا رہی ہے۔

ملاقات میں عراق  اور شام    کی تازہ ترین صورتِ حال پر  غور کیا گیا۔

ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان  تعلقات کو فروغ دینے پر بھی غور کیا گیا۔

چاوش اولو  کے اس دورے کی تاریخ    قطر کے شیخ کے دادا کی وفات کی وجہ سے    تبدیل کرتے ہوئے آج  کے لیے طے  کی گئی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں