شام: جنگی طیارے کا حملہ، 5 افراد ہلاک، کثیر تعداد میں زخمی
بمباری میں ہدف بنائی گئی عمارتوں کے ملبے تلے دبے 21 افراد کی تلاش و بچاو کے لئے کاروائیاں جاری ہیں
595916

شام کے شہر ادلیب کے شمال مغربی علاقے کیفر تحاریم میں شامی فوج کے ایک جنگی طیارے کے حملے میں 5 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔
سول ڈیفنس حکام سے موصول معلومات کے مطابق بمباری میں ہدف بنائی گئی عمارتوں کے ملبے تلے دبے 21 افراد کی تلاش و بچاو کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔
حملے میں زخمی ہونے والے کثیر تعداد افراد کو علاقے کے موبائل ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔