حزب اللہ کے کمانڈر طباطبائی دہشت گردوں کی گلوبل لسٹ میں

امریکہ نے حزب اللہ کے ایک کمانڈر حیسم علی طباطبائی کو دہشت گردوں کی گلوبل لسٹ میں شامل کنے کا اعلان کیا ہے ۔

594081
حزب اللہ کے کمانڈر طباطبائی دہشت گردوں کی گلوبل لسٹ میں

 امریکہ نے حزب اللہ کے ایک کمانڈر حیسم علی طباطبائی کو دہشت گردوں کی گلوبل لسٹ میں شامل کنے کا اعلان کیا ہے ۔

امریکی وزارت خارجہ کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے  ابوعلی طباطبا ئی کے نام سے مشہور اس شخص سے امریکی باشندوں کی سلامتی ،خارجہ پالیسی اور اقتصادیات کو لاحق خطرات  کیوجہ سے گلوبل لسٹ میں شامل کیا  گیا ہے ۔حیسم علی طباطبائی  کے امریکہ میں موجود اثاثوں کو منجمند کر دیا گیا ہے  اور امریکی باشندوں کےاس شخص کیساتھ  ہر طرح کے لین دین پرپابندی لگا دی گئی ہے ۔

اس سے قبل حزب اللہ کی خصوصی قوتوں کے کمانڈر کے فرائض ادا کرنے والےلبنانی طباطبائی اسوقت یمن میں موجود ہیں ۔وہ شام اور یمن میں  حزب اللہ کیطرف سے فوجی  تربیت،  سازو سامان اور ملازمین کی فراہمی کی خدمات انجام دیتے تھے ۔

دریں اثناء لبنان میں موجود حزب اللہ تنظیم کو مالی امداد فراہم کرنے والے چار افراد اور ایک کمپنی پر بھی امریکی وزارت خزانہ نے پابندی لگا تے ہوئے ان کے امریکہ میں موجود اثاثوں کو منجمند کر دیا ہے  اور انھیں  امریکیوں کیساتھ کسی  قسم کا کاروبار   کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔



متعللقہ خبریں