کویتی پارلیمنٹ تحلیل

کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے ایک حکم نامے کے ذریعے ملکی پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا ہے ۔

591043
کویتی پارلیمنٹ تحلیل

کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے ایک حکم نامے کے ذریعے ملکی پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا ہے ۔

یہ پیشرفت کویتی پارلیمنٹ کے سپیکر کے اس بیان کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا عندیہ دیا تھا،اس کی وجہ انہوں نے ملک کو درپیش سلامتی اور اقتصادی چیلنجز کو قرار دیا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امیرکویت نے یہ اقدام حکومت اور قانون دانوں کے درمیان پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے معاملے پربڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کیا ہے ۔قانون دان حکومت کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو ناجائز قرار دے رہے تھے ۔امیرکویت شیخ صباح الاحمد الصباح کی طرف سے جاری ہونیوالے حکم نامے میں اس کشیدگی کا براہ راست کوئی ذکر نہیں کیا گیا تاہم کہاگیاہے کہ نازک مالی و علاقائی حالات اور سکیورٹی کو درپیش خطرات کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ عوام سے دوبارہ رجوع کیا جائے تاکہ وہ اپنے نمائندے منتخب کریں جو حالات کا مقابلہ کرسکیں۔اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کابینہ کی مشاورت سے کیا گیاہے ۔

 قانون کے تحت یہ لازمی ہے کہ پارلیمان کی تحلیل کے بعد دو ماہ کے اندر اندر انتخابات کرائے جائیں۔قبل ازیں پارلیمانی سپیکر مرذوق الغنیم نے کہا تھا کہ ریاستی سکیورٹی و مالیاتی مسائل اگر برقرار رہے تو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔ 

 واضح رہے کہ کویتی پارلیمان منگل 18 اکتوبر کو اپنی چار سالہ مدت کے تین سال مکمل کرنے والی تھی۔کویتی سیاستدانوں نے اسمبلی توڑنے کے فیصلے کو حیران کن قرار دیا ہے ۔ان کی نظرمیں اسمبلی توڑنے کی کوئی وجہ موجود نہیں تھی ۔



متعللقہ خبریں