حلب میں گزشتہ دو روز سے جاری فضائی حملوں کے نتیجے میں 145 افراد ہلاک

صدر بشار الاسد نے نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ فضائی حملوں میں کمی کی جائے گی تاکہ شہری حزب مخالف کے زیر تسلط علاقوں سے نکل سکیں گے

588829
حلب میں گزشتہ دو روز سے جاری فضائی حملوں کے نتیجے میں 145 افراد ہلاک

شام  کے شہر حلب  میں جاری فضائی حملوں کے نتیجے میں  مخالفین  کے زیر کنٹرول  علاقوں میں  گزشتہ دو روز کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد  145 تک پہنچ گئی ہے۔

کی جانے والی تازہ ترین فضائی کاروائی کے دوران  حلب میں ایک مارکیٹ  کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس فضائی حملے کے نتیجے میں  15 افراد ہلاک  ہوگئے ہیں جبکہ  گردو و نواح کے علاقوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

صدر بشار الاسد نے نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ فضائی حملوں میں کمی کی جائے گی تاکہ شہری حزب مخالف کے زیر تسلط علاقوں سے نکل سکیں۔

تاہم مخالفین  نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں