شام، روسی جیٹ طیاروں کے حملوں میں 15 شامی شہری ہلاک

حلب  کے  سول دفاعی   افسر   بابیرس  میشال کا  کہنا ہے کہ   روسی جیٹ  طیاروں نے  مخالفین کے زیر کنٹرول  فردوس محلے  پر "بھاری بم " پھینکے ہیں

588197
شام، روسی جیٹ  طیاروں کے حملوں میں 15 شامی شہری ہلاک

شمالی شام کے شہرحلب میں  مخالفین کے زیر کنٹرول    واقع   علاقے پر   فضائی حملے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

حلب  کے  سول دفاعی   افسر   بابیرس  میشال کا  کہنا ہے کہ   روسی جیٹ  طیاروں نے  مخالفین کے زیر کنٹرول  فردوس محلے  پر "بھاری بم " پھینکے ہیں۔

بھاری تعداد میں  لوگوں کے زخمی بھی ہونے کا ذکر کرنے والے میشال  نے  بتایا  کہ  سول دفاعی  ٹیمیں  ملبے تلے  آنے والے  کم  ازکم    دس افراد تک رسائی کی کوشش میں ہیں۔

مادی  محلے پر بھی بمباری کیے جانے   کی وضاحت کرنے والے میشال  کا کہنا  ہے کہ روسی  جیٹ  طیارے  دو روز سے   مخالفین کے  زیر کنٹرول  محلوں پر   بھاری  بموں سے  حملے  کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں