ترکی: 100 شامی الاصل غیر قانونی نقل مکانوں کو تحویل میں لے لیا گیا

ضلع مرسین کے کھلے سمندر میں 20 افراد کی صلاحیت والی ماہی گیر کشتی کے ساتھ قبرص کے یونانی حصے کی طرف جانے کی کوشش کرنے والے 100 شامی الاصل نقل مکانوں کو تحویل میں لیا گیا

587017
ترکی: 100 شامی الاصل غیر قانونی نقل مکانوں کو تحویل میں لے لیا گیا

ترکی کے ضلع مرسین کے کھلے سمندر میں 20 افراد  کی صلاحیت والی ماہی گیر کشتی کے ساتھ قبرص کے یونانی حصے کی طرف جانے کی کوشش کرنے والے 100 شامی الاصل نقل مکانوں کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

غیر قانونی نقل مکانی کی خبر موصول ہونے پر کوسٹل سکیورٹی گارڈ  میڈیٹیرین  ریجن ہیڈ کوارٹر کی ٹیموں نے ایک ماہی گیر کشتی کو 6 ماہ سے نگرانی میں رکھا ہوا تھا۔

تحصیل سیلیفکہ کے آقم محلے کے ساحلوں سے شامی باشندوں کے ایک گروپ کو سوار کرنے کے بعد بحر روم  کی طرف رُخ کرنے  والی 20 افراد کی صلاحیت کی حامل اس ماہی گیر کشتی کو کوسٹل سکیورٹی گارڈ ٹیموں کی طرف سے  تحصیل اردم لی  سے 5 میل  کےفاصلے پر کھلے سمندر میں  روک لیا گیا۔

کشتی سے60 بچوں سمیت  100 شامی باشندوں کو تحویل میں لے لیا گیا ۔

نقل مکانوں کو اردم لی ماہی گیر ریزوٹ میں لایا گیا اور بعد ازاں بیانات لینے کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

تاہم کشتی کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں