یمن میں نماز جنازے پر بمباری ، 150 سے زائد افراد ہلاک
علی عبداللہ صالح نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے یمن کے فوجی اڈوں، مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر سینکڑوں افراد کو موت کے گھاٹ اتارا ہے
یمن کے سابق صدر عبداللہ صالح نے کہا ہے کہ فوجی اڈوں، مارکیٹوں اور گزشتہ روز جنازے پر ہونے والی فضائی بمباری کا بدلہ لینے کے لئے ملک کی سیکیورٹی فورسز اور ملیشیا سعودی عرب کی سرحد پر جمع ہوجائے۔
علی عبداللہ صالح نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے یمن کے فوجی اڈوں، مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر سینکڑوں افراد کو موت کے گھاٹ اتارا ہے جبکہ گزشتہ روز جنازے کی رسومات پر ہونے والی بمباری سے 150 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور اب بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں مسلح افواج، سیکورٹی فورسز اور ملیشیا کے تمام اہلکاروں سے اپیل کرتا ہوں وہ نجران، جازان اور اسیر کی سعودی عرب سے ملنے والی سرحدوں پر جمع ہوں اور بدلہ لینے کی تیاری کریں۔
متعللقہ خبریں
ہم نے اسرائیلی خلاف ورزیوں کے باوجود فائر بندی کو کامیاب بنانے کی کوشش کی ہے، حزب اللہ
اسرائیل نے 60 سے زائد مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے