شام کےلیے امدادی ترسیل معطل کر دی گئی ہے: اقوام متحدہ

اقوام  متحدہ کے امور انسانی  کے رابطہ دفتر کے  ترجمان  یانز لارک  نے کہا ہے کہ  حلب شہر  میں  انسانی امداد کے قافلے  پر اسد نواز فوج  کے حملوں  کے بعد  شام کےلیے تمام امدادی ترسیل روک دی گئی ہے

573848
شام کےلیے امدادی ترسیل  معطل کر دی گئی ہے: اقوام متحدہ

 اقوام  متحدہ کے امور انسانی  کے رابطہ دفتر کے  ترجمان  یانز لارک  نے کہا ہے کہ  حلب شہر  میں  انسانی امداد کے قافلے  پر اسد نواز فوج  کے حملوں  کے بعد  شام کےلیے تمام امدادی ترسیل روک دی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ  شب شمالی شہر حلب کے نزدیک ایک فضائی حملے میں اقوام متحدہ کے بیس ٹرکوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ان میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔تمام  افراد ڈرائیور تھے یا انجمن ہلال احمر کے رضا کار تھے۔

اقوام متحدہ نے شام میں اس امدادی قافلے پر حملے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر قافلے کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے تو یہ ایک جنگی جرم ہوسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے سربراہ اسٹیفن او برائن نے امدادی قافلے پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔انھوں نے کہا میں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ اگر اس سنگدلانہ حملے کے بارے میں یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ انسانی امدادی قافلے اور اس کو لے جانے والوں کو جان بوجھ کر ہدف بنایا گیا ہے کہ تو یہ ایک جنگی جرم ہوگا۔

امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ یہ فضائی حملہ یا تو صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کرسکتی ہے یا پھر ان کے اتحادی روس کے لڑاکا طیاروں نے کیا ہے اور روس کو اس کی ذمہ  داری قبول کرنی چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں