عراق: مختلف حملوں میں 6 افراد ہلاک درجنوں زخمی

عراقی دارالحکومت بغداد  میں ہونے والے بم دھماکوں اور مسلح حملوں  کے نتیجے میں  6 افراد ہلاک  اور 20 زخمی ہو گئے

552647
عراق: مختلف حملوں میں 6 افراد ہلاک درجنوں زخمی

عراقی دارالحکومت بغداد  میں ہونے والے  بم  دھماکوں اور مسلح حملوں  کے نتیجے میں  6 افراد ہلاک  اور 20 زخمی ہو گئے۔

 محکمہ  داخلہ کے مطابق ، بغداد کے  شمال میں  واقع قصبے  التریمیہ  میں بعض نا معلوم افراد   نے  پولیس چوکی پر حملہ کر دیا جس  سے ایک  پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے جبکہ  شب البور نامی  قصبے    کے بازار  کے قریب بم پھٹنے سے  دو افراد ہلاک  اور 6  زخمی ہو گئے۔

 بغداد کے شمال مغرب میں واقع  الشعلہ   میں    ایک دوکان  کے  باہر  نصب شدہ بم دھماکے سے پھٹ گیا  جس سے دو افراد ہلاک  اور 5 زخمی ہو گئے۔

  ایک اور علاقے الدورہ   میں  ایک  طبی  مرکز  کے قریب ہونے والے بم حملے میں  1 شخص ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

 


ٹیگز: #عراق , #بم , #حملے

متعللقہ خبریں