امریکہ سعودی عرب کو 1 بلین 150 ملین ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرے گا

امریکہ کی وزارت خارجہ نے ٹینکوں سمیت کُل 1 بلین 150 ملین ڈالر مالیت کے اسلحے کی فروخت کی منظوری دے دی ہے

548927
امریکہ سعودی عرب کو 1 بلین 150 ملین ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرے گا

امریکہ کی وزارت خارجہ نے ٹینکوں سمیت کُل 1 بلین 150 ملین ڈالر مالیت کے اسلحے کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

امریکہ دفاعی سکیورٹی تعاون ایجنسی  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ" 130 سے زائد محارب  'ابراہم ' ٹینکوں ، 20 بکتر بند ریسکیو گاڑیوں، کثیر تعداد میں مشین گنّوں اور فوجی سامان پر مشتمل 1 بلین 150 ملین ڈالر مالیت کے  اسلحے کی سعودی عرب کے ہاتھ فروخت کی امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے منظوری دے دی  گئی ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک علاقائی  اسٹریٹجک ساجھے دار ملک کے تحفظ میں اضافہ امریکہ کے قومی تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ علاوہ ازیں اسلحے کی فروخت امریکہ کی  سعودی عرب  کی بّری فوج کے ساتھ مشترکہ کاروائیوں میں بھی اضافہ کرے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی اسمبلی  کو اسلحے کی فروخت سے متعلق معلومات فراہم کر دی گئی ہیں اور یہ کہ مذکورہ اسلحے کی فروخت سے فراہم کردہ تعاون سے علاقے میں بنیادی فوجی  توازن تبدیل نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ اسمبلی کو ، انتظامیہ کے فوجی ساز و سامان کی فروخت کے بارے میں 30 دن کے اندر  اعتراض کرنے  حق حاصل ہے۔



متعللقہ خبریں