لیبیا کے قریب ایک کشتی سے بائیس لاشیں برآمد

ڈاکٹروں کی بین الاقوامی امدادی تنظیم ایم ایس ایف کے مطابق یہ لوگ ربڑ کی ایک کشتی میں بیٹھ کر شمالی افریقہ سے اٹلی پہنچنے کی کوشش میں تھے اور سفر شروع کرنے کے کچھ ہی گھنٹے بعد مہاجرین کی اس کشتی کو حادثہ پیش آ گیا تھا

534277
لیبیا کے قریب ایک کشتی سے بائیس لاشیں برآمد

لیبیا کی ساحلی حدود میں حادثے کا شکار ہونے والی ایک کشتی سے بائیس لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ڈاکٹروں کی بین الاقوامی امدادی تنظیم ایم ایس ایف کے مطابق یہ لوگ ربڑ کی ایک کشتی میں بیٹھ کر شمالی افریقہ سے اٹلی پہنچنے کی کوشش میں تھے اور سفر شروع کرنے کے کچھ ہی گھنٹے بعد مہاجرین کی اس کشتی کو حادثہ پیش آ گیا تھا۔ ان میں سے 21 خواتین کی جبکہ ایک مرد کی لاش ہے۔ بحیرہ روم میں گشت کرنے والی ایم ایس ایف کی ایک کشتی نے گزشتہ روز حادثات کا شکار ہونے والی مہاجرین کی دو کشتیوں کو بچایا جن میں پچاس بچوں سمیت کل دو سو نو افراد سوار تھے۔ حادثے کی مزید تفصیلات ابھی معلوم نہیں ہو سکیں۔



متعللقہ خبریں