مصری فوج غذائی اجناس  کی موزوں قیمتوں پر فراہمی  کے لئے کاروائی کرے گی

فوج غذائی اجناس کو موزوں قیمتوں پر فراہم کرے گی اور مصر کی سلامتی و  استحکام  کو یقینی بنانے کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ صدقی صُبحی

499756
مصری فوج غذائی اجناس  کی موزوں قیمتوں پر فراہمی  کے لئے کاروائی کرے گی

مصر کی فوج عوام کی شکایات پر غذائی اجناس  کی موزوں قیمتوں پر فراہمی  کے لئے کاروائی کرے گی۔

وزیر دفاع صدقی صُبحی  نے دارالحکومت قاہرہ میں ایک فوجی تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج غذائی اجناس کو موزوں قیمتوں پر فراہم کرے گی اور مصر کی سلامتی و  استحکام  کو یقینی بنانے کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز مصر کے متعدد شہروں میں "غریبوں کی آواز سنیں" کے زیر عنوان مظاہرے  کئے گئے  جن میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں