عراقی شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدرنے بغداد میں پارلیمان کے باہر  جارے دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا

مقتدیٰ الصدر کے حامی عراق میں آئینی اصلاحات اور کرپشن کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ عراقی حکومت اصلاحات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔ اس واقعے کے بعد بغداد انتظامیہ نے گرین زون کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے

481798
عراقی شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدرنے بغداد میں پارلیمان کے باہر  جارے دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا

عراق کے دارالحکومت بغداد میں  ٹیکنو کریٹ  حکومت تشکیل دینے کے خواہاں  مظاہرین  نےاپنا مظاہرہ ختم کردیا ہے۔

عراقی شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدرنے بغداد میں پارلیمان کے باہر جارے دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

 گزشتہ روز درجنوں مظاہرین رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے عراقی پارلیمان کی عمارت کے اندر داخل ہو گئے تھے۔

 مقتدیٰ الصدر کے حامی عراق میں آئینی اصلاحات اور کرپشن کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ عراقی حکومت اصلاحات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔ اس واقعے کے بعد بغداد انتظامیہ نے گرین زون کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔

اِس سے قبل، ہفتے ہی کے دِن کورم پورا نہ ہونے کے باعث نئی حکومت کی تشکیل نو کے لیے نامزد کردہ ارکان کی منظوری لینے کے لیے بلایا گیا پارلیمان کا اجلاس معطل کیا گیا۔

مقتدا الصدر کے حامی، جن میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے، راستے کی رکاوٹیں عبور کرکے پارلیمان کی عمارت کے اندر داخل ہوئے اور نعرے بازی کی۔

عراق میں  جاری سیاسی بحران   کی وجہ سے  دہشت گرد تنظیم داعش  کے خلاف جدو جہد پر اس کے منفی اثرات مرتب ہونے   ہونے  کا خدشہ محسوس کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں