الجزائر میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 12 فوجی ہلاک

ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا اور حادثے میں 12 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں

459689
الجزائر میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 12 فوجی ہلاک

الجزائر میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا اور حادثے میں 12 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

ائیر فورسز کا Mi-171 ہیلی کاپٹر ملک کے جنوبی علاقے راکان کے جوار میں معمول کی پرواز کے دوران گرا۔

نائب وزیر دفاع احمد قائد صالح نے موضوع سے متعلق تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں