ایران: ایمبولینس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،دس افراد ہلاک
ایرانی شہر شیراز کے قریب ایک ایمبولینس ہیلی کاپٹر گرنے سے دس افراد ہلاک ہو گئے
458585
ایرانی شہر شیراز کے قریب ایک ایمبولینس ہیلی کاپٹر گرنے سے دس افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ واقعہ شیراز شہر کے قصبے ہونچ میں اُس وقت پیش آیا جب ایک ایمبولینس ہیلی کاپٹر 3 زخمیوں کو اسپتال لے جا رہا تھا ۔
اس حادثے کی وجہ جاننےکی کوشش جاری ہے ۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی IRNA کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر طوفان اور شدید بارش ہونے کی وجہ سے گرا ہے۔