داعش کی لیبیا سے تیونس داخل ہونے کی کوشش ناکام

تیونس کے لیبیا کی سرحدوں سے ملحقہ قصبے بن غویردان میں داعش کے حملے کے بعد جھڑپ ہوئی جس دوران ایک بچے سمیت 5 شہری اور ایک فوجی ہلاک ہو گیا

446010
داعش کی لیبیا سے تیونس داخل ہونے کی کوشش ناکام

لیبیا میں حالیہ چند ہفتوں سے جاری آپریشنز کے دوران مشکلات سے دو چار ہونے والی داعش نے اب اپنے دہشت گردوں کو تیونس منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

تیونس کے لیبیا کی سرحدوں سے ملحقہ قصبے بن غویردان میں داعش کے حملے کے بعد جھڑپ ہوئی جس دوران تین شہری اور تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس جھڑپ میں13 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں، باقی ماندہ کو واپس لیبیا جانے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تیونس کی جانب سے دہشت گردوں کے گزر کا سد باب کرنے کے لیے لیبیا کی سرحدوں پر 200 کلو میٹر طویل رکاوٹیں تعمیر کے باوجود دہشت گردوں کی سرحدوں کو پار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک شد گان دہشت گردوں میں تیونس میں گزشتہ موسم گرما میں 50 سیاحوں کے ہلاک ہونے والے دو دہشت گرد حملوں کے سرغنوں میں سے نورالدین چوچین بھی شامل ہے۔



متعللقہ خبریں