غیر قانونی مکانات کی تعمیرات پر فلسطین کا رد عمل

صدر فلسطین نے حکومتی عہدیداروں کو یکجا کرتے ہوئے اسرائیل کی تعمیرات کے حوالے سے ہٹ دھرمیوں کے خلاف سلامتی کونسل میں آواز بلند کرنے کا اعلان کیا ہے

442947
غیر قانونی  مکانات کی تعمیرات پر فلسطین کا رد عمل

صدر فلسطین محمود عباس کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے دریائے اُردن کے مغربی کنارے یہودی بستیوں کی آبادکاری سے متعلق فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپیل کریں گے۔

راملہ میں اپنی سرکاری رہائش گاہ میں فلسطین تنظیم آزادی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرنے والے عباس نے بتایا کہ "ہم شروع سے ہی مذکورہ تعمیرات کے قانونی نہ ہونے کا کہتے چلے آرہے ہیں۔ ہم سلامتی کونسل سے اس مسئلے کی تفتیش کرنے اور لازمی فیصلے کرنے کی درخواست کریں گے۔"

انہوں نے سلسلہ امن کے حوالے سے بتایا کہ فرانس کی دعوت پر کسی بین الاقوامی کانفرس کے انعقاد کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

یاد رہے سابق فرانسیسی وزیر خارجہ لارنٹ فابیوس نے ماہ جنوری مین یورپ، امریکہ اور عرب ملکوں کو یکجا کرنے والی کسی بین الاقوامی کانفرس کے انعقاد کی تیاریاں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کا سلسلہ اپریل 2014 میں رک گیا تھا۔



متعللقہ خبریں