عراق میں کل ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی گئی
رسم جنازہ کے دوران خود کش حملہ آور نے آپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا
441898
عراق میں کل رونما ہونے والے حملوں میں 44 افراد ہلاک ہو گئے۔
عراق کے شہر دیالہ میں شیعوں کی رسم ِ جنازہ پر خود کش حملے میں 35 افراد ہلاک ، جبکہ 55 زخمی ہو گئے۔
حملے میں ہلاک ہونے والوں میں شیعہ ملیشیا قوت حاشدی شابی کے عہدیدار بھی شامل ہیں۔ حملے کی ذمہ داری داعش نے اپنے سر مول لی ہے۔
دوسری جانب دارالحکومت بغداد کے مغرب میں واقع ابو گریب میں فوجی دستوں اور شیعہ ملیشیا قوتوں کے کارکنان کے سوار ہونے والی فوجی گاڑیوں کے گزر کے وقت کار بم دھماکہ کیا گیا۔
جس میں 9 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔
متعللقہ خبریں

فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید
سر پر گولی لگنے والا 26 سالہ ابو فیودہ تمام تر کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا