روس داعش کے بہانے شام میں مداخلت بڑھا رہا ہے: امریکہ

امریکی ترجمان ایرک شولز نے کہا ہے کہ روس داعش کے بہانے شام میں فرقہ وارانہ جنگ کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے

431813
روس داعش کے بہانے شام میں مداخلت بڑھا رہا ہے: امریکہ

امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ داعش کے بہانے روس کی شام میں مداخلت کافی حد تک بڑھ چکی ہے۔

وائٹ ہاوس کے ترجمان ایرک شولز نےشام میں جزوی فائر بندی کے معاہدے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئےکہا کہ اصل مسئلہ اس معاہدےکی پابندی کو لازمی بنانا ہے ۔

امریکی ترجمان نےکہا کہ روس نے شام میں داعش سے محفوظ علاقوں پر بھی بمباری جاری رکھی ہوئی ہے جس سے انسانی المیہ رونما ہو رہا ہے اور ہمارا خیال ہے کہ روس داعش کے بہانے شام میں فرقہ وارانہ جنگ کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس اثنا میں روسی فضائیہ نےشمالی حلب میں مخالفین کے زیر کنٹرول قصبے عازیز اور اس سے ملحقہ دیہاتوں پر بمباری کی ہے ۔



متعللقہ خبریں