لندن میں شام میں جاری جنگ کے خلاف مظاہرہ

ہفتے کے روز منعقد کی جانے والی اس ریلی کا انعقاد جنگ مخالف گروہ ’سٹاپ دی وار کولیشن‘ نے کیا تھا۔ ریلی میں طلبہ اور مزدور تنطیموں کے علاوہ دیگر جنگ مخالف گرہوں کے نمائندے بھی موجود تھے

407770
لندن میں شام میں جاری جنگ کے خلاف مظاہرہ

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں شام کے خلاف مظاہرہ۔
دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدو جہد کرنے کے مقصد کے لیے برطانیہ سمیت اتحادی قوتوں کے شام کے خلاف فضائی حملوں کے خلاف لندن میں جنگ مخالف گروپوں نے مظاہرہ کیا۔
ہفتے کے روز منعقد کی جانے والی اس ریلی کا انعقاد جنگ مخالف گروہ ’سٹاپ دی وار کولیشن‘ نے کیا تھا۔ ریلی میں طلبہ اور مزدور تنطیموں کے علاوہ دیگر جنگ مخالف گرہوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔
ریلی میں شریک افراد نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر شام میں بمباری بند کرنے اور دیگر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔ اس موقعے پر کچھ لوگوں نےگانے گا اور رقص کر کے بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
یہ ریلی وسطی لندن کے مخلتف راستوں سے ہو تے ہوئے برطانوی وزیرِ اعظم کی رہائشگاہ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ پہنچ کر ختم ہوئی جہاں مقررین نے خطاب بھی کیا۔
مقررین نے شام کے حوالے سے مغربی طاقتوں کی حکمتِ عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور اس کے اتحادیوں نے عراق کی جنگ سے کچھ نہیں سیکھا، وہ ایک بار پھر وہی غلطی دوہرا رہے ہیں اور دوسرے ممالک پر بمباری کر کے عالمی امن نہیں حاصل کیا جاسکتا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں