یمن میں اتحادی قوتوں کے حملوں میں 7 حوثی ہلاک

ماہ جون میں عوامی مزاحمتی قوتوں کے ساتھ جھڑپ کرنے والے حوثیوں نے جیوف کے مرکزی علاقے پر قبضہ جما لیا تھا

395913
یمن میں اتحادی قوتوں کے حملوں میں 7 حوثی ہلاک

یمن میں سعودی عرب کی قیادت کی اتحادی قوتوں کے جنگی طیاروں کےضلع الا جیوف پر فضائی حملوں میں 7 حوثی عسکریت پسند ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ ماہ جون میں عوامی مزاحمتی قوتوں کے ساتھ جھڑپ کرنے والے حوثیوں نے جیوف کے مرکزی علاقے پر قبضہ جما لیا تھا۔
طویل مدت سے سیاسی عدم استحکام سے دو چار یمن میں اتحادی قوتوں نے ماہ مارچ میں ملکی انتظامیہ سے منسلک دستوں کے خلاف جھڑپیں کرنے والے حوثیوں کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے آپریشن شروع کیا تھا۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں