اسد فورسز کا لازکیہ کےمضافات پر حملوں کا سلسلہ جاری

شام میں جنگی طیاروں نے لازکیہ کےمضافاتی علاقے جبل ایکراد میں مخالفین کے زیر کنٹرول ناجیہ قصبے پر بمباری کی ہے۔ بموں کے کئی ایک مکانات پر گرنے کے نتیجے میں دو بچے ہلاک جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے ہیں

420869
اسد فورسز کا لازکیہ کےمضافات پر حملوں کا سلسلہ جاری


شام میں جنگی طیاروں نے لازکیہ کےمضافاتی علاقے جبل ایکراد میں مخالفین کے زیر کنٹرول ناجیہ قصبے پر بمباری کی ہے۔
بموں کے کئی ایک مکانات پر گرنے کے نتیجے میں دو بچے ہلاک جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسد فورسز نے روسی جنگی طیاروں کی مدد سے بائیر بوجاک میں ترکمینوں اور جبل ایکراد میں اپنے حملوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔
دریں اثنا روسی طیاروں کے فضائی حملوں کے بعد ضلع حطائے کی تحصیل یایلا داع میں پانچ ہزارا پانچ سو پناہ گزینوں نے پناہ لی ہے۔
اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی اعلیٰ حکام سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق متعد د نشریاتی اداروں کی جانب سے سرحد کے نزدیک 40 ہزار افراد کے بڑھنے سے متعلق خبروں میں کسی قسم مکی کوئی صداقت نہ ہونے سے آگاہ کیا ہے۔
حاصل کردہ معلومات کے مطابق اس وقت ترکی کی سرحدوں کی جانب 14 ہزار افراد کے جمع ہونے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
علاقے میں انسانی امداد کا سلسلہ جاری ہے اور وزارتِ اعظمیٰ کا ہنگامی ادارہ آفاد حطائے کے گورنر کے دفتر کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے میں مصروف ہے۔
علاقے سے حاصل کردہ اطلاعات کے مطابق ترکمین داع میں متعدد اسٹریٹجیک مقامات پر اسد انتظامیہ کے قبضہ کرنے سے متعلق خبریں بھی من گھڑت ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں