روس کے شام میں حملوں میں تیزی

روسی طیاروں کے دارالحکومت سمیت حلب اور عدلیب میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر حملوں میں کم از کم 40 افراد لقمہ اجل بن گئے

413779
روس کے شام میں حملوں میں تیزی

روس نے شام میں فضائی حملوں میں تیزی لائی ہے۔
دارالحکومت دمشق، حلب اور عدلیب میں ہونے والے حملوں میں 40 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
روسی طیاروں کی بمباری سے سب سے زیادہ جانی نقصان دمشق میں ہوا ہے۔
مخالفین کے زیر کنٹرول دوما علاقے میں شہریوں کے جمع ہونے والے ایک بازار پر حملے سے 6 بچوں سمیت کم از کم 23 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اسی طرح حلب میں مخالفین کے زیر کنٹرول کے سول علاقوں پر بھی حملے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد کی ہلاکتوں کا موجب بنے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں