عراقی بحران سے ترکی بھی متاثر ہو رہا ہے:سینیرلی اولو

وزیر خارجہ فریدون سینیر لی اولو نے شمالی عراقی انتظامیہ کے دورے کے دوران کہا ہے کہ عراق اس وقت مختلف بحرانوں کی لپیٹ میں ہے جس کا اثر ترکی پر بھی پڑ رہا ہے جس کےلیے مشترکہ تعاون انتہائی ضروری ہے

363377
عراقی بحران  سے ترکی بھی متاثر ہو رہا ہے:سینیرلی اولو

وزیر خارجہ فریدون سینیر لی اولو نے کہا ہے کہ جمہوری سیاست میں مسلح تنظیموں کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔
سینیرلی اولو نے شمالی عراقی انتظامیہ کے صدر مقام اربیل میں " مشرق وسطی اور اس کے مستقبل "کے بارے میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم کی موجودگی سیاسی حل کی کوششوں کا راستہ نہیں روک سکتی ۔
انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد و یک جہتی میں ہماری حکومت نیک نیتی کا مظاہرہ کر رہی ہے لیکن اس سلسلے میں طرفین کا رویہ منفی رہا ہے ۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے دہشت گرد تنظیم پی کےکے نے اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی جس کے بر عکس حکومت نے سیاسی حل کےلیے کوششیں جاری رکھیں ۔
عراق اور شام میں موجود داعش کو ترکی کے لیے خطرہ قرار دیتےہوئے انہوں نے کہا خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کےلیے ترکی اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
سینیر لی اولو نے کہا کہ عراق اس وقت مختلف بحرانوں کی لپیٹ میں ہے جس کا اثر ترکی پر بھی پڑ رہا ہے جس کےلیے مشترکہ تعاون انتہائی ضروری ہے۔
بعد ازاں انہوں نے شمالی عراق کے صدر مسعود بارزانی اور وزیر اعظم ناچیر وان بارزانی سے بھی ملاقات کی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں