لیبیا بحران کے حل کے لئے فریقین کے مابین مذاکرات

مذاکرات میں قومی اتحادی حکومت کے صدر اور دو نائب صدور کے لئے ناموں کا تعین کئے جانے کی توقع کی جا رہی ہے

388190
لیبیا بحران کے حل کے لئے فریقین کے مابین مذاکرات

لیبیا بحران کے فریقین نے مفاہمتی مذاکرات کے دائرہ کار میں اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برنارڈینو لیون کی سربراہی میں مراکش کے شہر سوحیرات میں مذاکرات کئے۔
مذاکرات میں قومی اتحادی حکومت کے صدر اور دو نائب صدور کے لئے ناموں کا تعین کئے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
لیبیا میں تشدد کے خاتمے اور بحران کے سیاسی حل کے لئے ابتدائی مذاکرات ماہِ جنوری میں جنیوا میں شروع ہوئے تھے۔
مراکش کے شہر سوحیرت میں ماہِ مارچ میں شروع ہونے والے مرحلے میں فریقین نے ابتدائی طور پر ماہِ جون میں اسی جگہ مذاکرات کئے تھے۔
سوحیرت میں جاری ان مذاکرات کا مقصد لیبیا سیاسی سمجھوتے کو عملی شکل دینا ہے۔
سمجھوتہ ملکی جھڑپوں اور بحران کے حل کے لئے ایک قومی اتحادی حکومت قائم کرنے اور طرابلس اور طبروق حکومتوں کے تعاون پر مبنی ایک سیاسی حل مرحلے پر مبنی ہے۔
واضح رہے کہ لیبیا میں فروری 2011 میں لائے گئے انقلاب کے بعد سیاسی عدم استحکام پیدا ہو گیا اور ملک میں طبروق اور طرابلس میں دو الگ الگ حکومتیں اور دو الگ الگ اسمبلیاں بن گئیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں