ایران: ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 4 ہزار 700 ہے

عید الضحیٰ کے موقع پر شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران منیٰ میں پیش آنے والے اژدہام میں ہلاک ہونے والے حاجیوں کی تعداد کم از کم 4 ہزار 700 ہے: سعید ایوہیدی

348220
ایران: ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 4 ہزار 700 ہے

ایران کے شعبہ حج اور زیارت کے سربراہ سعید ایوہیدی نے دعوی کیا ہے کہ عید الضحیٰ کے موقع پر شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران منیٰ میں پیش آنے والے اژدہام میں ہلاک ہونے والے حاجیوں کی تعداد کم از کم 4 ہزار 700 ہے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل IRINN کے لئے اپنے انٹرویو میں سعید ایوہیدی نے دعوی کیا ہے کہ ابھی بھی 21 ٹرالروں میں کم از کم 3 ہزار لاشیں پڑی ہیں کہ جن کی شناخت اور سپردگی کا کام باقی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اژدہام میں جاں بحق ہونے والے ایرانی شہریوں کی تعداد بھی 228 تک پہنچ گئی ہے اور ابھی تک 248 ایرانی حاجی لاپتہ ہیں لہٰذا ہمیں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے ان دعووں کے جواب میں کہ سعودی حکومت میّتیں نہیں بھیجے گی اور اجتماعی شکل میں دفن کر دے گی، کہا کہ ہم اس کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔
تاہم سعودی حکومت نے جانی نقصان کے بارے میں ایران کے دعووں کی تردید کی ہے۔
اس دوران اقوام متحدہ کے 70 ویں ٹرم اجلاسوں کے سلسلے میں امریکہ کے دورے پر موجود ایران کے صدر حسن روحانی سعودی عرب میں ہلاک ہونے والے ایرانی شہریوں کے جنازوں کی وصولی کے کام کی نگرانی کے لئے اپنے دورے کو نامکمل چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ بھی اس واقعے کے بعد سے تہران میں سعودی عرب کے سفیر کو 4 دفعہ طلب کر چکی ہے۔
سفیر کو لاپتہ ایرانی حاجیوں کی تلاش اور ہلاک شدگان کی شناخت کے کام کو فی الفور مکمل کر کے میّتوں کی حوالگی کے کام میں حساسیت کا مظاہرہ کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں