آج سے مناسکِ حج کا آغاز

عازمین حج منیٰ میں رات خیموں میں گزاریں گےجس کے بعد حج کے رکن اعظم کی ادائیگی کیلئے کل میدان عرفات جائیں گےاورعازمین حج منیٰ کی خیمہ بستی کی جانب روانہ ہورہے ہیں۔وہ رات خیموں میں گزاریں گے جس کے بعد حج کے رکن اعظم کی ادائیگی کیلئے کل میدان عرفات جائیں گے

353095
آج سے مناسکِ حج کا آغاز

کرین حادثے، دہشت گردی اور مرس وائرس کے خوف کے باوجود دنیا بھر سے عازمین حج جوق در جوق سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔
اس دوران مناسک حج کا آغاز ہوگیا ہے اورعازمین حج منیٰ کی خیمہ بستی کی جانب روانہ ہورہے ہیں۔وہ رات خیموں میں گزاریں گے جس کے بعد حج کے رکن اعظم کی ادائیگی کیلئے کل میدان عرفات جائیں گے۔عازمین حج میدان عرفات میں سارا دن قیام کریں گے اور مسجد نمرہ میں سعودی عرب کے مفتی اعظم کا خطبہ حج سنیں گے۔وہ میدان عرفات میں ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے۔
اس سال ایک لاکھ تینتالیس ہزار تین سو اڑسٹھ پاکستانیوں سمیت بیس لاکھ سے زائد اہل ایمان فریضہ حج ادا کریں گے۔سعودی حکومت نے حجاج کرام کیلئے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے ہیں
ادھر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف نے کہا ہے کہ عازمین کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ کرین حادثے سے حج متاثر نہیں ہو گا۔ امن وامان کو یقینی بنانے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ دوران حج کسی شرپسند کو مناسک حج کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ماضی کی طرح اس سال بھی حجاج کرام کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ حرم طرف آنے والی تمام شاہراؤں اور مقدس مقامات تک عازمین کو لے جانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ولی عہد کا کہنا تھا کہ حج کے موقع پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ دہشتگردی کی ہر قسم کی سازش کو پوری ریاستی طاقت سے ناکام بنایا جائے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں