موصل آپریشن کے لئے 90 امریکی اربیل میں

عراق میں موصل کو دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے چھڑانے کے آپریشن کے لئے 90 امریکی فوجی اربیل پہنچ گئے

390807
موصل آپریشن کے لئے 90 امریکی اربیل میں

عراق میں موصل کو دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے چھڑانے کے آپریشن کے لئے 90 امریکی فوجی اربیل میں۔۔۔
دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن میں شرکت میں 90 امریکی فوجی اربیل سے 70 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع مخمور کے فوجی کیمپ میں رکھے گئے ہیں۔
اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے ساتھ بات کرتے ہوئے عراقی پارلیمنٹ دفاعی کمیشن کے رکن نائف شمیری نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کے موصل کے قریب کے مقام پرپوزیشن لینے کی معلومات موصول ہوئی ہیں تاہم ان کا موصل آپریشن میں شرکت کرنا یا نہ کرنا عراقی حکومت اور موصل ضلعی اسمبلی کے فیصلے پر منحصر ہے۔
شمیری نے کہا کہ یہ یونٹ عراقی حکومت ، کردستان اور کولیشن فورسز کی تشکیل کردہ آپریشن یونٹ کی طرف سے کنٹرول کی جائے گی۔
نائف شمیری نے کہا کہ موصل آپریشن کے لئے تیاریاں جاری ہیں اور میرا نہیں خیال کہ آپریشن میں زیادہ تاخیر ہو گی"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں