اسد قوتوں کے تازہ حملوں میں 88 افراد ہلاک

شامی فوج نے درعا اور حلب میں بمباری کرتے ہوئے مخالفین کو پسپا کرنے کی کوشش کی

389516
اسد قوتوں کے تازہ حملوں میں 88 افراد ہلاک

شام میں اسد نواز قوتوں کے فضائی حملوں میں کم از کم 88 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حلپ میں مخالفین کے زیر ِ کنٹرول علاقوں علاقوں پر بدھ کے روز سے ابتک جاری بمباری سے 67 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ان حملوں میں کئی عمارتیں کھنڈر میں بدل گئیں۔
ملبے تلے دب جانے والے شہریوں کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے درعا شہر کے جوار میں مخالف گروہوں کے قبضے میں ہونے والے ایک قصبے پر بیرل بم پھینکا، جس سے دو بچوں اور 4 خواتین سمیت کم سے کم 21 افراد ہلاک ہو گئے۔
دریں اثناء شامی وزیر خارجہ ولید معلم نے حالیہ ایام میں ذرائع ابلاغ میں جگہ پانےوالے دعووں کہ روسی فوجی شامی فوج کے ہمراہ کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں کے بارے میں اعلانات کیے ہیں۔
معلم کا کہنا تھا کہ روسی فوجیوں نے شامی دستوں کے ہمراہ جنگ نہیں کی تا ہم اگر ضرورت پڑی تو ہم روس سے اس چیز کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں