کولیشن قوتوں کا حوثیوں  کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری

سعودی عرب کی قیادت میں کولیشن قوتوں نے یمن کے مشرق میں ہونے والی پست قدمی کے بعد حوثیوں کے خلاف اپنے حملوں میں اضافہ کرلیا ہے۔ آج اتوار کے روز یمن میں حوثی شیعہ باغیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی حامی فوجیوں کے ٹھکانوں کو سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک مرتبہ نشانہ بنایا

375360
کولیشن قوتوں کا حوثیوں  کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری

سعودی عرب کی قیادت میں کولیشن قوتوں نے یمن کے مشرق میں ہونے والی پست قدمی کے بعد حوثیوں کے خلاف اپنے حملوں میں اضافہ کرلیا ہے۔
آج اتوار کے روز یمن میں حوثی شیعہ باغیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی حامی فوجیوں کے ٹھکانوں کو سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک مرتبہ نشانہ بنایا۔
یمنی دارالحکومت کئی دھماکوں سے لرز اٹھا۔ جنگی طیاروں نے ناہدین اور فَج کی پہاڑیوں میں قائم فوجی اڈوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا۔
ان حملوں میں متحدہ عرب امارات کے جنگی طیارے بھی شریک ہیں۔ آج کے حملے جمعے کے دن حوثی شیعہ ملیشیا کے میزائل کے حملے کے بعد شروع کیے گئے ہیں۔ جمعے کے روز کے حملے میں 60 فوجیوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔ ان ہلاک شدگان میں 45 اماراتی، دس سعودی اور پانچ بحرین کے فوجی شامل تھے۔ حوثی شیعہ باغیوں نے میزائل حملے کو سعودی اتحاد کے جنگی حملوں کا انتقام قرار دیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں