ایک اور ہزار سالہ قدیم عبادت گاہ تباہ

دہشت گرد تنظیم داعش نے شام میں ایک اور ہزار سالہ قدیم عبادت گاہ کو تباہ کر دیا

372674
ایک اور ہزار سالہ قدیم عبادت گاہ تباہ

دہشت گرد تنظیم داعش نے شام میں ایک اور ہزار سالہ قدیم عبادت گاہ کو تباہ کر دیا ہے۔۔۔
اطلاع کے مطابق تاریخی شہر پالمیرا میں واقع بیل عبادت گاہ کے ایک حصے کو اس کے تاریخی نوادرات سمیت تباہ کر دیا ہے۔
سیٹلائٹ مناظر نے بھی عبادت گاہ کی تباہی کی تصدیق کی ہے۔
شامی حکام نے عبادت گاہ کے اطراف میں ایک بڑے دھماکے کی تصدیق کی ہے تاہم کہا ہے کہ دھماکے میں عبادت گاہ کی بنیادی ساخت اور مقدس مقامات کو نقصان نہیں پہنچا۔
واضح رہے کہ بیل عبادت گاہ قدیم دینی عبادت گاہوں میں سے ایک ہے جو رومی سلطنت کے دور میں 32 عیسوی میں تعمیر کی گئی تھی۔
داعش نے ایک ہفتہ قبل پالمیرا کی تاریخی بالشامین عبادت گاہ کو تباہ کر دیا تھا اور اس سے پہلے مار ایلیان مناستر کو بلڈوزر سے منہدم کر دیا تھا۔
پالیمرا کو "ریگستان کی دلہن" کے نام سے پہچانا جاتا ہے اور ہر سال تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد سیاح اس عبادت گاہ کی سیر کے لئے آتے ہیں اور 1980 میں اسے یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں