ایران اور روس کے درمیان جہاز وں کی خرید کے معاملے پر مذاکرات

ایران کے وزیر دفاع حسین دہکان نے اعلان کیا ہے کہ روس سے سوکوئی جنگی جہاز کی خرید کے معاملے پر روسی حکام کیساتھ مذاکرات ہوئے ہیں ۔

372495
ایران اور روس کے درمیان جہاز وں کی خرید کے معاملے پر مذاکرات

ایران کے وزیر دفاع حسین دہکان نے اعلان کیا ہے کہ روس سے سوکوئی جنگی جہاز کی خرید کے معاملے پر روسی حکام کیساتھ مذاکرات ہوئے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ روس نے ان جہازوں کو ایران کو فروخت کیا تھا لیکن اس پر عائد پابندیوں کیوجہ سے طیاروں کی حوالگی کو معطل کر دیا گیا تھا ۔ روس اس سال کے آخر تک دور مار ایس ۔300 دفاعی سسٹم کو بھی ایران کے حوالے کرئے گا ۔ دہقان نے ایران اور 5+1 ممالک کیساتھ ویانا میں ہونے والے معاہدے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس معاہدے کی رو سے اس پر عائد ذمہ داریوں کو پورا کرئے گا لیکن اگر مخالف فریق نےاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو ایران سخت جواب دے گا ۔ دو پائلٹوں والے سوکوئی۔ 30جنگی طیاروں کا شمار دنیا کے جدید ترین طیاروں میں ہوتا ہے۔یہ امریکہ کے ایف ۔15 جیٹ طیاروں جیسی خصوصیات کے مالک ہیں ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں