داعش کیطرف سے لیبیا کے علاقے  سرتے میں 200 افراد کی ہلاکت

داعش نے لیبیا کے سرتے علاقے پر قبضہ کرنے کے لیے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔

329083
داعش کیطرف سے لیبیا کے علاقے  سرتے میں 200 افراد کی ہلاکت

داعش نے لیبیا کے علاقے سرتے پر قبضہ کرنے کے لیے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔
اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں 200 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
داعش کے دہشت گردوں نے سرتے میں 12 افراد کو ہلاک کرنے کے بعد انھیں صلیب پر چڑھا دیا اور 22 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر نے کے بعد عمارت کو نذر آتش کر دیا ۔
سرتے میں منگل سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں شدت پیدا ہو رہی ہے ۔ لیبیا میں فرانس کے سفیر نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ داعش علاقے میں انسانوں کا قتل عام کر رہی ہے ۔ دریں اثناء طرابلس حکومت داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرتے ہوئے اس تنظیم کیخلاف بر سر پیکار گروپوں کی حمایت کر رہی ہے ۔سرتے میں داعش کیطرف سے ایک معزز قبیلے کے امام کو قتل کرنے کے بعد جھڑپوں میں شدت پیدا ہو گئی تھی ۔ لیبیا کے بعض مذہبی رہنماؤں نے داعش کیخلاف جنگ کرنے کا فتویٰ جاری کیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں