اقوام متحدہ کی سر پرستی میں امن کانفرس کا ابھی وقت نہیں آیا،معلم
شامی وزیر خارجہ نے دمشق میں منعقدہ انسداد دہشت گردی کے موضوع پر ایک کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی کوششوں سے سر انجام پانے والی کسی نئی امن کانفرس کو منعقد کرنے کا ابھی وقت نہیں آیا
347158
شام کے لیے " سیاسی حل" کی تلاش کے وقت شامی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سر پرتسی میں منعقد ہونے والی کسی نئے امن کانفرس کے لیے ابھی جلدی ہے۔
شامی وزیر خارجہ ولید معلم نے دمشق میں منعقدہ انسداد دہشت گردی کے موضوع پر ایک کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی کوششوں سے سر انجام پانے والی کسی نئی امن کانفرس کو منعقد کرنے کا ابھی وقت نہیں آیا ۔
شامی وزیر نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے عراق اسٹیفن اور مستورا ست ملاقات کی۔
شامی انتظامیہ اور مخالفین نے دو بار جنیوا میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں ایک کانفرس کا اہتمام کیا تھا تا ہم طرفین کے درمیان کسی حل چارے پر اتفاق قا ئم نہ ہو سکا تھا۔
شامی وزیر نے جوہری معاہدے کے بعد ایران کی شام کو امداد کے جاری رہنے کی توقع کو بھی زیر لب لایا۔