ایران کی حساس تنصیبات کی معائنہ کاری پر آمادگی

ایران کے لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کےاپنی جوہری تنصیبات کی معائنہ کاری سے متعلق سخت موقف اپنانے کے باوجود حکومت نے اہم فوجی تنصیبات تک عالمی توانائی ایجنسی کے ماہرین کو رسائی دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔

289214
  ایران کی حساس تنصیبات کی معائنہ کاری  پر آمادگی

ایران کے لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کےاپنی جوہری تنصیبات کی معائنہ کاری سے متعلق سخت موقف اپنانے کے باوجود حکومت نے اہم فوجی تنصیبات تک عالمی توانائی ایجنسی کے ماہرین کو رسائی دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔ ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ وقومی سلامتی کمیٹی کے رکن جواد کریمی قدوسی نے کہا ہے کہ نائب وزیرخارجہ عباس عراقچی نے تہران میں ایک بیان میں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ان کا ملک مغرب کے ساتھ جوہری معاہدے کی صورت میں اہم فوجی اور حساس تنصیبات کی معائنہ کاری کی اجازت دے گا لیکن انھوں نے عالمی معائنہ کاروں کی ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کے ساتھ ملاقات کے مطالبے کا کوئی جواب نہیں دیا ۔ایران عالمی معائنہ کاروں کو اہم فوجی تنصیبات کے معائنے کے اجازت دے گا تاہم کارروائی کی مکمل نگرانی بھی کی جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں