ایرانی امدادی بحری جہاز جبوتی پہنچ گیا

اقوام متحدہ کے انسپکٹر جہاز پر موجود امدادی سامان کو چیک کرنے کے بعد ادارے کے بحری جہازوں کے ذریعے یمن پہنچائیں گے

285580
ایرانی امدادی بحری جہاز جبوتی پہنچ گیا

ایران کی طرف سے یمن کو روانہ کردہ امدادی سامان کا حامل بحری جہاز جبوتی کی بندر گاہ کو پہنچ گیا ہے۔
ایران اور سعودی عرب کے درمیان تناؤ پیدا ہونے کا موجب بننے والے بحری جہاز کی جبوتی کی بندر گاہ پر اقوام متحدہ کے عہدیداروں کی طرف سے معائنہ کیا جائیگا۔
اقوامِ متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام سے منسلک بحری جہازوں کے ذریعے اس امدادی سامان کو یمن پہنچایا جائیگا۔
بتایا گیا ہے کہ ایرانی بحری جہاز پر اڑھائی ہزار ٹن آٹا، چاول، پانی ، کمبل اور ادویات موجود ہیں۔
جنگ مخالف سات امریکی شہری بھی اس بحری جہاز پر سوار ہیں۔
سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ وہ مذکورہ بحری جہاز کی تلاشی لیے بغیر اسے یمن کے ساحلوں پر لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دے گا، جس پر ایران نے تلاشی لیے جانے پر ہر گز آمادہ نہ ہونے کا کہا تھا۔
تاہم بعد میں ایران نے اقوام متحدہ کی وساطت سے امدادی سامان کو یمن تک پہنچانے کی درخواست کو قبول کر لیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں