الجزائر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 21 جنگجو ہلاک

الجزائر کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے سیکیورٹی فورسز نے داعش کے شدت پسندوں پر اسوقت حملہ کیا جب وہ دارالحکومت الجیئر کے قریب ایک گھنے جنگل میں جمع ہوکر اجلاس میں مصروف تھے۔

282280
الجزائر میں سیکیورٹی فورسز  کی کارروائی ، 21 جنگجو ہلاک

الجزائر کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے سیکیورٹی فورسز نے داعش کے شدت پسندوں پر اسوقت حملہ کیا جب وہ دارالحکومت الجیئر کے قریب ایک گھنے جنگل میں جمع ہوکر اجلاس میں مصروف تھے اور اہم سرکاری عمارتوں اور دیگر مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ دہشت گردوں کیساتھ جھڑپ میں داعش سے تعلق رکھنے والے 21جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ سیکیورٹی فورسز نے قریبی جنگلات سے داعش کے 2 شدت پسندوں کو بھی گرفتارکیا جن کے قبضے سے ایک درجن کلاشنکوف، تین راکٹ لانچر اور درجنوں دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ داعش، القاعدہ اور اسلامی مغرب نامی تنظیموں کے اراکین اور شدت پسند ایک عرصے سے الجیریا میں موجود ہیں اوروہ شمالی علاقوں کے پہاڑوں میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں