اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے لیون لیبیا میں داخل نہیں ہوسکے

لیبیا کی مجلس نمائندگان کے سربراہ عقیلے صالح کیساتھ ملاقات کی غرض سے لیبیا کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے بر نار ڈینو لیون کو مشرقی تبروک میں مظاہرین نے داخلے کی اجازت نہیں دی ہے ۔

279037

تبروک محکمہ پولیس کے ایک اہلکار یوسف نے بتایا ہے کہ مظاہرین کے ایک گروپ نے لیبیا کے ایک دوسرے سے بر سر پیکار گروپوں کے درمیان مراکش میں جاری مذاکرات کا جائزہ لینے کی غرض سے لیبیا آنے والے لیون کو ہوائی اڈے سے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں جس کی وجہ سے وہ واپس لوٹنے پر مجبور ہو گئے ۔مظاہرین نے مجلس نمائندگان کی حفاظتی قوتوں کو بھی ہوائی اڈے کے اندر داخل نہیں ہونے دیا ۔لیون نے گذشتہ روز طرابلس کے جوار میں بر سر پیکار گروپوں کے امن مذاکرات کے لیے نقصان دہ ثابت ہونے اور امن مذاکرات کے منقطع ہو جانے کے بارے میں خبر دار کیا تھا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں