اسرائیل نے یورپی وفد کو غزہ جانے سے روک دیا

خبر کےمطابق فرانس، آئرلینڈ، ڈنمارک اور قبرص کے چار ارکان پارلیمان پر مشتمل ایک وفد کو اسرائیل نے غزہ جانے سے روک دیا

272034
اسرائیل نے  یورپی وفد کو غزہ جانے سے روک دیا

خبر کےمطابق فرانس، آئرلینڈ، ڈنمارک اور قبرص کے چار ارکان پارلیمان پر مشتمل ایک وفد کو اسرائیل نے غزہ جانے سے روک دیا-
وفد میں شامل فرانس کے رکن پارلیمان ایڈورڈ مارٹن نے کہا کہ اسرائیل نے کسی معقول وجہ بتائے بغیر اس وفد کو غزہ پٹی جانے سے روکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس وفد کو ایسے وقت میں غزہ جانے سے روکا گیا ہے جب اس یورپی وفد کے غزہ پٹی کے دورے کے پروگرام کے بارے میں اسرائیل کے متعلقہ حکام کو پیشگی مطلع کر دیا گیا تھا۔
مارٹن نے کہا کہ اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کوئی قابل دید چیز نہیں ہے جبکہ یورپی نمائندوں کے اس دورے کا مقصد گزشتہ سال کی جنگ سے پیدا ہونے مسائل، تباہیوں اور نقصانات کا جائزہ لینا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں