لیبیا کو اسلحہ خریدنے دیا جائے: لیبیائی وزیر خارجہ

لیبیا کی طوبروق میں قائم پارلیمانی حکومت کے وزیر خارجہ محمد ال دائری نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ داعش کے خلاف نبرد آزمائی کےلیے لیبیا کے خلاف عائد اسلحے کی خرید کی پابندی ختم کرے

222992
لیبیا کو اسلحہ خریدنے دیا جائے: لیبیائی وزیر خارجہ

دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے لیبیا میں اکسی مصری قبطیوں کے قتل کے واقعے پر سلامتی کونسل میں ایک اجلاس طلب کیا گیا ۔
لیبیا کی طوبروق میں قائم پارلیمانی حکومت کے وزیر خارجہ محمد ال دائری نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ داعش کے خلاف نبرد آزمائی کےلیے لیبیا کے خلاف عائد اسلحے کی خرید کی پابندی ختم کرے۔
انہوں نے کہا کہ لیبیا میں دہشت گرد عناصر نے اپنے قدم جمانا شروع کر تےہوئے تیل کی برآمد میں اہم شمار ہونےوالی بندرگا ہوں کےلیے خطرہ بننا شروع کر دیا ہے۔
دائری نے متنبہ کیاکہ اگر ہمیں اسلحہ نہیں ملا تو ہماری فوج انتہا پسندی کےخلاف جنگ میں ہمت ہار بیٹھے گی ۔
دریں اثنا سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کے دوران دائری نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ لیبیا میں بڑھنے والی دہشت گردی علاقائی امن و استحکام کےلیے خطرہ ہے جس کےلیے عالمی برادری کو فعال کردار ادا کرنا چاہیئے۔
مصری وزیر خارجہ سمیح شکری نے بھی سلامتی کونسل میں اس بات کی تائید کی کہ لیبیا پر سے اسلحہ خریدنے کی پابندی ہٹائی جائے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں