ترکی، لیبیا کے بحران کو حل کرنے میں کوشاں

ترکی لیبیا کی خانہ جنگی کو ختم کرنے کے لیے علاقے کے ممالک کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کیے ہوئے ہے۔ آق پارٹی کے انقرہ سے رکنِ پارلیمینٹ امر اللہ اِشلر نے صدر اور حکومت کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے الجزائر میں جاری اپنے مذاکرات مکمل کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کیا

196658
ترکی، لیبیا کے بحران کو حل کرنے میں کوشاں

ترکی لیبیا کی خانہ جنگی کو ختم کرنے کے لیے علاقے کے ممالک کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کیے ہوئے ہے۔
آق پارٹی کے انقرہ سے رکنِ پارلیمینٹ امر اللہ اِشلر نے صدر اور حکومت کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے الجزائر میں جاری اپنے مذاکرات مکمل کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔
انہوں نے اس موقع پر الجزائر کے حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں لیبیا کے بحران کو حل کرنے کے لیے ترکی کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ترکی اقوام متحدہ کی نگرانی میں لیبیا میں مذاکرات کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے اور اس مسئلے کو عالمی برادری کے تعاون ہی سے حل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی لیبیا میں قومی اتحاد پر مشتمل حکومت کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیبیا کے باہر سے کوئی فوجی مداخلت لیبیا کے بحران کو مزید پیچیدہ بنا دے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں