مصر میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری

حالیہ کچھ عرصے سے مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ قاہرہ کے مغرب میں ال جیزے کے علاقے میں پولیس کے چیکنگ پوائنٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں

180846
مصر میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری

مصر میں فوج کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد تشدد کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔
حالیہ کچھ عرصے سے مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
قاہرہ کے مغرب میں ال جیزے کے علاقے میں پولیس کے چیکنگ پوائنٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج و معالجے کی غرض سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔
کل قاہرہ کے شمال میں ال قلبیہ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک فوجی افسر اور دو سپاہی زخمی ہوگئے تھے۔
مصر میں فوجی انقلاب کے بعد ملک بھر میں وقفوں وقفوں سے سیکورٹی فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں