فلسطینی حملہ آوروں کے مکانات کو مسمار کرنے کی ہدایت

القدس میں سیناگوگ ہر حملے کے بعد اسرائیلی وزءر اعظم بنیا مین نتن یاہو نے حملے کے وقت ہلاک ہونے والے دو فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا حکم جاری کیا ہے

195309
فلسطینی حملہ آوروں کے مکانات کو مسمار کرنے کی ہدایت

نتن یاہو نے مکانات کو مسمار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
القدس میں سیناگوگ ہر حملے کے بعد اسرائیلی وزءر اعظم بنیا مین نتن یاہو نے حملے کے وقت ہلاک ہونے والے دو فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
انہوں نے علاوہ ازیں حملوں پر اکسانے والوں کے لیے سزا و ں میں سختی لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ملک بھر میں تحفظ و سلامتی کے اقدامات میں پختگی لانے کے زیر مقصد کیا گیا ہے۔
امریکی صدر باراک اوباما اور مشرق وسطی چہار رکنی گروپ کے نمائندے اور برطانوی سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے سیناگوگ پر حملے کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے طرفین سے اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرنے کی اپیل کی۔
دوسری جانب القدس میں ایک فلسطینی باشندے کو ایک یہودی نے چاقو کے وار سے زخمی کر ڈالا، اطلاع کے مطابق زخمی کی حالت نازک ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں